تھائی لینڈ کی فوجی عدالت نے بنکاک دھماکوں کے 2مبینہ ملزموں پر فرد جرم عائد کردی

تھائی لینڈ کی فوجی عدالت نے بنکاک دھماکوں کے 2مبینہ ملزموں پر فرد جرم عائد ...

بنکاک(آئی این پی)تھائی لینڈ کی ایک فوجی عدالت نے ملکی دارالحکومت میں ہونے والے بم دھماکوں کے دو مبینہ ملزموں پر فردِ جرم عائد کر دی ، دھماکے بینکاک کے وسطی علاقے میں واقع ایک ہندو مندر پر کیے گئے تھے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق تھائی لینڈ کی ایک فوجی عدالت نیبنکاک میں ہندو مندر پر ہونے والے بم دھماکوں کے دو مبینہ ملزموں پر فردِ جرم عائد کر دی ہے ۔ مبینہ ملزمان آدم کاراداگ اور یوسفو میرعلی کو دس الزامات کا سامنا ہے اور ان میں منظم انداز میں قتل کرنے کو شامل کیا گیا ہے تاہم دونوں پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام عائد نہیں کیا گیا۔ مبینہ ملزمان مغربی چینی علاقے سنکیانگ کے ایغور باشندے ہیں اور رواں برس اگست میں حراست میں لے گئے تھے۔ ان بم دھماکوں میں کم از کم 20 ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مزید : عالمی منظر