بھارت ، سلنڈر پھٹنے سے 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

بھارت ، سلنڈر پھٹنے سے 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کی ایک بستی میں رات کے وقت سلنڈر پھٹنے سے3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سلنڈر کے پھٹتے ہی آگ نے چار گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 3 گھروں کے افراد بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب رہے تاہم ایک گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی اپنے 3 بیٹوں کے ہمراہ لقمہ اجل بن گئے۔ حادثے میں چاروں گھر مکمل طور پر جل گئے۔

مزید :

عالمی منظر -