اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم’دی فورس اویکنز‘کا نیا ٹریلر جاری

اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم’دی فورس اویکنز‘کا نیا ٹریلر جاری

  

نیویارک (آن لائن) اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم’ دی فورس اویکنز‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جے جے ابرامز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور ا?ڑن طشتریوں پرسوار ہوکر نئے خلائی مشن پر روانہ ہونگے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جان بویگا، ڈیزی ریڈلے، ایڈم ڈرائیور، آسکر ایساق، اینڈی سرکس، ہیریسن فورڈ اور مارک ہیمل سمیت دیگر شامل ہیں۔فلم کے پروڈیوسرہالی ووڈ کو جراسک پارک جیسی کئی کامیاب فلمیں دینے والے کیتھلین کینیڈی ہیں ، فلم 18دسمبر کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی فلم کے ڈائریکٹرکا کہنا ہے کہ فلم بہت محنت سے بنائی ہے او ر اس کی کہانی بہت اچھی ہے ۔

مزید :

کلچر -