کبھی بھی فحاشی اور عریانی کو فروغ نہیں دیا،ثناء

کبھی بھی فحاشی اور عریانی کو فروغ نہیں دیا،ثناء
کبھی بھی فحاشی اور عریانی کو فروغ نہیں دیا،ثناء

  


لاہور(فلم رپورٹر)ٹاپ ماڈل و اداکارہ ثناء نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کو فروغ نہیں دیا ویسا ہی کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں بھارت جا کر فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں۔ثناء نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا تاہے جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا منفرد انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں۔رابعہ بٹ نے فلم’’ہجرت‘‘کے آئٹم سانگ کو لے کر فاروق مینگل سے جو لڑائی کی اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اس کا اور میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے وہ پہلی بار فلم میں کام کررہی ہے جبکہ میں لاتعداد فلموں میں کام کرچکی ہوں میں تو اتنا جانتی ہوں کہ فنکار کو سازش سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہیے مجھے یقین ہے کہ میرے پرستار فلم’’ہجرت‘‘میں میرے آئٹم سانگ کو بہت پسند کریں گے۔

مزید : کلچر