ڈرامہ سیریل’’پیار ہے تو میرا‘‘نجی چینل سے آن ائیر

ڈرامہ سیریل’’پیار ہے تو میرا‘‘نجی چینل سے آن ائیر
 ڈرامہ سیریل’’پیار ہے تو میرا‘‘نجی چینل سے آن ائیر

  

لاہور(فلم رپورٹر)اشعر اصغر کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’پیار ہے تو میرا‘‘گزشتہ روز نجی چینل سے آن ائیر ہوگئی ہے۔اس میگا پراجیکٹ کے پروڈیوسرز ساجد سرور سومرو،حسن سومرو اور رائٹر کے رحمان ہیں ۔ڈرامہ سیریل’’پیار ہے تو میرا‘‘کے نمایاں فنکاروں میں طلعت حسین ، محمد قوی خان،معمر رانا،عصمت اقبال،سبری اسبحانی،منشا پاشا،حنظلہ شاہد،شعمون عباسی،سیمی پاشا،مہک علی،شمیم خان اور فرحت نذر شامل ہیں۔اس ڈرامے کا ٹائٹل سانگ وکی بابا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی کے فرائض اختر ندیم نے انجام دیئے ہیں۔ماں انٹرٹینمنٹ کی پیشکش ڈرامہ سیریل’’پیار ہے تو میرا‘‘کے بارے میں ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر اشعر اصغر نے بتایا کہ اس کی کہانی منفرد اور روائتی ڈگر سے ہٹ کرہے میں نے اس ڈرامے کے ایک ایک سین پر خصوصی محنت کی ہے اب اس کی کامیابی کا فیصلہ ناطرین کریں گے کیونکہ وہ سب سے بہتر منصف ہوتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اشعر اصغر نے بتایا کہ دوران ریکارڈنگ تمام فنکاروں نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا جس کے لئے میں ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

میرے ڈرامے کی خاص کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے تمام فنکاروں نے اپنے اپنے کردار سے مکمل انصاف کیا ہے۔میں مستقبل میں بھی اس ٹیم کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا۔

مزید :

کلچر -