روس کے ایک تہائی شہری ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی کام کرنے کے خواہاں
ماسکو (اے پی پی)روس کے 37 فی صد شہری ریٹائرڈ ہونے کے بعد کام نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں، ان میں سے زیادہ تر لوگ سمجھتے ہیں کہ ریٹائرڈ افراد کو جو کام کر رہے ہیں تنخواہ اور پنشن دونوں ملنا چاہیے۔ریٹائرڈ ہونے کے بعد صرف 11 فی صد روسی شہری کام چھوڑنا چاہتے ہیں۔ 47 فی صد روسی شہریوں کے خیال میں اگر معمر شخص ریٹائرڈ ہونے کے بعد کام جاری رکھنا چاہے تو اسے یہ موقع دینا چاہیے۔ جبکہ 8 فی صد لوگوں کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ افراد آسامیوں پر قبضہ کرکے نوجوانوں کی ترقی میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ریٹائرڈ ہونے کے بعد کام جاری رکھنے کی وجوہات کی بات کرتے ہوئے روسی شہری کم پنشن اور اکیلے پن سے بچنے کی خواہش کا ذکر کیا۔