مقدونیہ اور یونان کی سرحد پر تاریکن وطن نے احتجاجاً اپنے ہونٹ سی لیے

مقدونیہ اور یونان کی سرحد پر تاریکن وطن نے احتجاجاً اپنے ہونٹ سی لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسکوپیہ(آئی این پی )یونان اور مقدونیہ کی سرحد پر سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن نے ایک غیر معمولی احتجاجی مہم میں سرحد پار کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً اپنے لب سی لیے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ احتجاج اْس وقت شروع کیا گیا جب مقدونیہ نے یونان سے داخل ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی کر دی۔ یہ تارکین وطن یونان اور مقدونیہ کی سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہونٹ سی کر ایک علامتی احتجاج کرنے والے چھ تارکین وطن کا تعلق ایران سے ہے۔ ایرانی تارکین وطن کی جانب سے احتجاج کا یہ طریقہ گذشتہ کئی روز سے جاری مظاہروں کے بعد اپنایا گیا ہے۔ اس مظاہرے میں بنگلہ دیش اور مراکش سے آئے ہوئے تارکین وطن بھی شامل ہو گئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -