فرانس کے شمالی قصبے روبے میں مسلح افراد نے ڈکیتی کے بعد چند افراد کو یرغمال بنا لیا :فرانسیسی میڈیا

فرانس کے شمالی قصبے روبے میں مسلح افراد نے ڈکیتی کے بعد چند افراد کو یرغمال ...
فرانس کے شمالی قصبے روبے میں مسلح افراد نے ڈکیتی کے بعد چند افراد کو یرغمال بنا لیا :فرانسیسی میڈیا

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے شمالی قصبے میں روبے میں مسلح افراد نے چند لوگوں کو یرغمال بنا لیاہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے ڈکیتی کی واردات کے بعد وہاں موجود چند لوگوں کو یرغمال بنا لیاہے جبکہ مسلح اور یر غمال بنائے گئے افراد کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ مسلح افراد نے علاقے میں فائرنگ بھی کی جس کے باعث کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیاہے ،مغربی میڈیا کے مطابق یر غمال بنائے جانے والے افراد میں بینک کے ڈائریکٹر اور ان کے اہلخانہ کے افراد شامل ہونے کی اطلاعات ہیں ۔فرانسیسی میڈیا کا کہناہے کہ واقعے کا پیرس حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -