گلوکار سلیم رضا کو ہم سے بچھڑے 32سال بیت گئے

گلوکار سلیم رضا کو ہم سے بچھڑے 32سال بیت گئے
گلوکار سلیم رضا کو ہم سے بچھڑے 32سال بیت گئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے نامور فلمی گلوکار سیلم رضا کی32 ویں برسی آج منائی جائے گی،نجی ٹی وی کے مطابق وہ 4مارچ 1932کو مشرقی پنجاب میں پید اہوئے تھے ۔سلیم رضا کے مشہور فلمی نغمات میں ”یارو مجھے معاف رکھو میں نشے میں ہوں“، زندگی میں ایک پل بھی چین آئے نہ“ جان بہاراں رشک چمن “ دیگر درجنوں لازوال گانے شامل ہیں واضح رہے کہ گلوکار سلیم رضا گو کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھتے تھے مگر انہوں نے نعتیں بھی پڑھیں جن کو پاکستانی فلموں میں فلمایا گیا ،پاکستانی فلموں کی مشہور نعت ” شاہ مدینہ یثرب کے والی سارے نبی تیرے در کے سوالی “ نے بہت شہرت حاصل کی تھی ،سلیم رضا 25نومبر1983 کو کینیڈا میں وفات پاگئے تھے ۔

مزید : تفریح