انتخابی نتائج بدلنے والے ریٹرننگ افسروں کیخلاف ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن جائینگے

انتخابی نتائج بدلنے والے ریٹرننگ افسروں کیخلاف ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے بلدیاتی انتخابات میں انتخابی نتائج میں ردوبدل کر نیوالے ’’آراوز ‘‘کیخلاف ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی سیاست اور حکو مت کا مقصد صرف ’’دھاندلی کے نئے طر یقے ‘‘بن چکا ہے ‘21ویں صدی آچکی ہے اور پوری قوم حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ خد اکیلئے دھاندلی کر نا چھوڑ دیں ‘تحر یک انصاف کے لوگوں کے ایسے دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے رہے ہیں جیسے دہشت گرد ی دفعات کوئی مذاق ہیں ‘شیخوپورہ ‘گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں آراوز (ن) لیگ کے لوگوں کے کہنے پر تحر یک انصاف کے بلدیاتی امیدواروں کی جیت کو ہار میں بدل رہے ہیں ‘اگر حکمرانوں نے آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کیں تو ہم ڈیڑھ سال بعدنہیں اگلے دن ہی حکو مت کے خلاف تحر یک شروع کر دیں گے ۔ وہ منگل کے روز چےئر مین سیکرٹر یٹ میں تحر یک انصاف کے ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ ‘ڈاکٹر یاسمین راشد ‘کنور عمران سعید ‘ڈاکٹر شاہد صدیق اور چوہدری بلال اعجاز سمیت دیگر کے ہمراہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران جتنا وقت دھاندلی کے نئے طر یقے تلاش کر نے پر لگاتے ہیں اگر اتنا وقت وہ قومی مسائل کے حل پر دیں تو ملکی حالات بہت مختلف ہوتے ۔

مزید : علاقائی