اورنج لائن ٹرین منصوبے کو کالعدم قراردینے کیلئے دائردرخواستوں کی سماعت کیلئے ڈویژن بنچ تشکیل

اورنج لائن ٹرین منصوبے کو کالعدم قراردینے کیلئے دائردرخواستوں کی سماعت ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کو کالعدم قراردینے کے لئے دائردرخواستوں کی سماعت کے لئے ڈویژن بنچ تشکیل دے دیا، جسٹس عابدعزیز شیخ اورجسٹس شاہدکریم پر مشتمل دورکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ گزشتہ ہفتے لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اورنج لائن ٹرین منصوبہ کو کالعدم قراردینے کے لئے دائردرخواست پر اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انارکلی اورجی پی اوکے علاقے میں کام روکنے کے لئے حکم امتناعی جاری کردیاتھااورچیف جسٹس سے اس کیس کی مزید سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی ۔لاہورہائیکورٹ میں امجد حسین بھٹی سمیت دیگر زکی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبے کیلئے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت دفعہ چار اور پانچ کے نوٹس جاری کیے بغیر زمینیں حاصل کی جا رہی ہیں جو آئین کے آرٹیکل 9،10( اے)،23 اور 24کی خلاف ورزی ہے۔

مزید :

علاقائی -