چربہ ڈرامہ بنانے کے الزام میں ایف آئی اے کو پروڈیوسر کیخلاف کارروائی کا حکم

چربہ ڈرامہ بنانے کے الزام میں ایف آئی اے کو پروڈیوسر کیخلاف کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ناول نگار عمیرہ احمد کے ناول پر چربہ ڈرامہ بنانے کے الزام میں ایف آئی اے کو متعلقہ پروڈیوسر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔مسٹرجسٹس یاور علی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نجی پروڈکشن ہاوس کے پروڈیوسر نے ناول نگارعمیرہ احمد کے ناول پربغیر اجازت "تھوڑا آسمان" نامی ڈرامہ بنا ڈالا۔انہوں نے کہا کہ ناول کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پروڈیوسر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے۔عدالت نے پروڈیوسر کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزید :

علاقائی -