پی اے کا وزارت مذہبی امور ، املاک بورڈ کے آڈٹ اعتراضات میں واجبات کی عدم وصولی پر اظہار برہمی

پی اے کا وزارت مذہبی امور ، املاک بورڈ کے آڈٹ اعتراضات میں واجبات کی عدم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں وزارت مذہبی امورمتروکہ وقف املاک بورڈ کے آڈٹ اعتراضات میں کروڑوں روپے کے واجبات کی عدم وصولی کا انکشاف کیا گیا جب کہ ٹھیکیداروں کی جانب سے اربوں روپے کے ٹھیکے میں قومی خزانے کے کروڑوں روپے بلاک ہوئے جس سے قومی خزانے کو نقصان ہوا۔ وزارت امورکشمیر کے سیکرٹری کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا چےئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ نے کہا کہ پرنسپل اکاؤنٹ آفیسرز کی غیرحاضری کے حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھا جائے۔ وزیراعظم کے دورہ گلگت سے پی اے سی زیادہ اہم ہے، رکن کمیٹی شفقت محمود نے کہا کہ480ارب روپے کے گردشی قرضے کی آڈٹ رپورٹ ابھی تک پیش نہیں کی گئی،آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے جواب دیا کہ آڈٹ رپورٹ چےئرمین پی اے سی کو دی گئی ہے سابق آڈیٹر جنرل نے2سال ضائع کیے۔آپ کمیٹی چےئرمین سے پوچھئے کام مکائیں۔چےئرمین کمیٹی خورشید شاہ وزارت مذہبی امور کے آڈٹ اعتراضات پر صدارت ڈاکٹر عذرا افضل کے سپرد کرگئے۔خورشید شاہ نے کہا کہ میرے دوروزارت کے آڈٹ اعتراضات ہیں میرابیٹھنا مناسب نہیں۔منگل کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چےئرمین خورشید شاہ کی صدارت میں شروع ہوا اجلاس کے آغاز میں وزارت امورکشمیر کے آڈٹ اعتراضات پر سیکرٹری کے نہ ہونے پر چےئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کی صاف ہدایت ہے کہ میرااجلاس چھوڑیں اورپی اے سی کے اجلاس میں شرکت کی جائے مگر سیکرٹری کو پتہ بھی تھا کہ پی اے سی ہورہی ہے اور وہ وزیراعظم کے ساتھ گلگت چلے گئے ہیں وہ ایڈیشنل سیکرٹری کو وہاں بھیج سکتے تھے انہوں نے پی اے سی سیکرٹریٹ کو ہدایت کی کہ وزیراعظم کو خط لکھا جائے۔کمیٹی اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے آڈٹ اعتراضات پر چےئرمین کمیٹی خورشید شاہ صدارت کمیٹی ممبرڈاکٹر عذراافضل کے سپردکرگئے۔آڈٹ حکام کی جانب سے وزارت مذہبی امور اوروزارت تحفظ خوراک کے آڈٹ اعتراضات مالی سال2010-11 پیش کیے گئے۔ وزارت مذہبی امور کے آڈٹ اعتراضات میں کروڑوں روپے کے واجبات کی عدم وصولی کا انکشاف کیا گیا جب کہ ٹھیکیداروں کی جانب سے متروکہ وقف املاک بورڈ میں اربوں روپے کے ٹھیکے میں سے قومی خزانے کے کروڑوں روپے بلاک ہوئے جس سے قومی خزانے کو نقصان ہوا۔چےئرمین متروکہ وقف املاک نے بتایا کہ اس ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کیا گیاہے،جبکہ اس بورڈ کے اپنے لوگ بھی ملوث تھے ان کے خلاف کاروائی کی رپورٹ10دسمبر تک آجائے گی۔ کمیٹی محکمانہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف کیس نیب کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔

مزید :

علاقائی -