شہباز شریف کامظفر گڑھ میں میلے کے نام پر غیر اخلاقی رقص کی خبر کا نوٹس
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے مظفر گڑھ کے علاقے میں میلے کے نام پر غیر اخلاقی رقص کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ نے میلے کی اجازت دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے اورمیلے کے نام پر غیر اخلاقی سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔