تبد یلی جھو ٹے وعدو ں سے نہیں عملی اقدامات سے آتی ہے ، اعجاز احمد چوہدری

تبد یلی جھو ٹے وعدو ں سے نہیں عملی اقدامات سے آتی ہے ، اعجاز احمد چوہدری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستا ن تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خا ن کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ن لیگ کی قیادت کو سچ بولنے کی توفیق دے اور دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے عوام سے کیے گئے وعد ے پور ے کریں، (ن) لیگ انتخابات سے پہلے عوام سے مہنگائی ، بجلی اور گیس کی لو ڈشیڈنگ ، بیروزگاری سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے وعدے کر تی ہے مگر جب اقتدار میں آتی ہے تو آئی ایم ایف اور امریکہ کی ڈکٹیشن پر عمل کر تی ہے ۔ وزیراعظم کے بیا ن پر ردعمل کا اظہا ر کر تے ہوئے اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ مرکز اور صوبہ میں (ن) لیگ کی حکومت ہے مگر اُن کے دعوے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ہیں اور کارگردگی کے لحاظ سے ان کی حکومت صفر ہے ،(ن) لیگ عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہے جب کہ تحریک انصاف کی مقبو لیت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔خیبر پختونخواکی حکومت نے بلدیاتی نظام کو مضبو ط کرنے میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے اورا ختیارات کو عملی طور نچلی سطح پر منتقل کیا ہے جبکہ پنجا ب میں سارے اختیارات وزیراعلیٰ نے اپنے پاس رکھے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ تبد یلی جھو ٹے وعدو ں ، دعوؤ ں ، فو ٹو سیشن اور فیتے کاٹنے سے نہیں آتی بلکہ عملی اقدامات کرنے سے آتی ہے ،پنجا ب میں پولیس کو سیا سی اور ذاتی مقاصد کیلئے استعما ل کیا جا تا ہے جبکہ خیبر پختونواہ کی پولیس غیر سیا سی اور با اختیار ہے اور عوام کے جان وما ل کے تحفظ میں تما م صوبو ں سے نمایا ں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ الیکشن کمیشن وزیر اعظم کو لودھراں میں کسان پیکج کیلئے چیک تقسیم کرنے کی اجازت دے رہا ہے جبکہ چےئرمین تحریک انصاف عمران خا ن کو انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی جلسو ں کی اجازت نہیں دے رہا جس سے ظاہر ہو تاہے کہ الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہر ہ کر رہا ہے ہم اس کی پر زور مذمت کر تے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -