این آئی سی ایل کیس سماعت9 دسمبر تک ملتوی

این آئی سی ایل کیس سماعت9 دسمبر تک ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ااحتساب عدالت نے این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کی سماعت9 دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو کراچی کی احتساب عدالت میں این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، این آئی سی ایل اسکینڈل کیس میں سابق وفاقی وزیر مرحوم مخدوم امین فہیم کا بھی نام شامل تھا جبکہ این آئی سی ایل اسکینڈل کیس میں کورنگی میں 10 ایکڑ زمین مہنگے داموں خریدنے کا الزام تھا اور کروڑوں روپے کا الزام محکمے کو پہنچایا گیا۔منگل کو این آئی سی ایل اسکینڈل کیس میں مرحوم مخدوم امین فہیم کا نام لسٹ سے نکالا جانا تھا لیکن وکیل کی عدم حاضری کے باعث ان کا نام لسٹ سے نہ نکالا جاسکا، عدالت نے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی

مزید : علاقائی