شہبازشریف کا پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثے میں خاتون پائلٹ کی شہادت پررنج کا اظہار

شہبازشریف کا پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثے میں خاتون پائلٹ کی شہادت پررنج کا ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کندیاں کے قریب پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثے میں خاتون پائلٹ مریم مختیار کی شہادت پر رنج اور افسوس کا اظہارکیاہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں شہیدخاتون پائلٹ کے سوگوار خاندان سے اظہارتعزیت کیاہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمی پائلٹ ثاقب عباسی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔

مزید : علاقائی