گورونانک کے 547ویں جنم دن کی مرکزی تقریب آج ننکانہ میں منعقد ہوگی

گورونانک کے 547ویں جنم دن کی مرکزی تقریب آج ننکانہ میں منعقد ہوگی

لاہور ( کامرس رپورٹر) سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو جی کے 547ویں جنم دن کی مرکزی تقریب آج گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی جس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امورسردار محمد یوسف، وزیر مملکت پیر امین الحسنات،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق مہمان خصوصی ہونگے۔جبکہ مختلف سیاسی و مذہبی و سماجی،اقلیتی رہنماؤں کے علاوہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہزاروں سکھ یاتری تقریب میں شریک ہونگے۔ چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق کی خصوصی ہدایت پر ہمسایہ ملک بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کے لیے سیکورٹی سمیت لنگر اور رہائش کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں،جبکہ گورو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر آنے والے مہمانوں کو سروپے اور تحائف دیے جائیں گے

مزید : علاقائی