تمام ٹاؤنوں میں انسداد ڈینگی مہم بھرپور طریقے سے جاری

تمام ٹاؤنوں میں انسداد ڈینگی مہم بھرپور طریقے سے جاری

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ٹا ؤنز میں ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے اور انسدادِ ڈینگی پر مامور ٹیمیں اِن ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں گھر گھر جا کر بھی ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں اسی طرح ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں مو جودقبرستانوں، ٹائر شاپس اورکباڑ خانوں کو بھی چیک کر رہی ہیں ۔

دریں اثناء ڈی سی او نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر بھر میں نان،روٹی کی مقرر کر دہ قیمتوں پر سختی سے عملدرآمدکروا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں روٹی06روپے اور سادہ نان08روپے میں فروخت ہو رہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1