ایل ڈی اے ایونیو 1کے ڈی بلاک میں اربوں کی اراضی پر سابق مالکان قابض

ایل ڈی اے ایونیو 1کے ڈی بلاک میں اربوں کی اراضی پر سابق مالکان قابض

  

لاہور(اقبال بھٹی )لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سکیم ایل ڈی اے ایونیو1کے ڈ ی بلاک میں اربو ں روپے مالیت کی اراضی پر سابقہ مالکان قابض ہیں 2003میں اس جگہ کا نو ٹیفکیشن بحق ایل ڈ ی اے ہو چکا ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایل ڈی اے ایونیو 1ہاؤسنگ سکیم 2003میں شروع کی گئی تھی 2013میں ہی اس کا نو ٹیفکیشن بحق ایل ڈی اے کیا گیا تھا یہ سکیم رائیونڈ روڈ اور جوبلی ٹاؤن سکیم کے درمیان واقع ہے اس سکیم میں علاقہ نواب صاحب رائیونڈ روڈ کے دس گاؤں بھی آتے ہیں جن میں فتح آباد،ہدائیت آباد، حیدرآباد، چاہ بلاکی ناصر گنج ،حویلی کھاریاں والی ،جعفر آباد، مہندی پور،رکھ مصلہٰ،موضع مصلہٰ شامل ہیں ان میں سے ناصر گنج گاؤں کے مکینوں نے ایل ڈی اے کی ایک نہ مانی اور پانچ سو کنال اراضی پر ناجائز تعمیرات کرلیں ذرائع نے بتایا ہے کہ ناصر گنج کے مکینوں نے جب سے ایل ڈی ایایونیو1بنانے کی تیاریاں شروع تھیں تب سے ہی تعمیرات کا سلسلہ شروع کردیا تھا اتھارٹی نے درجنوں دفعہ گرانے کی کوشش کی مگر ہر دفعہ ناکامی ہوئی۔ اس حوالے سے جب اتھارٹی کے افسران سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ناصر گنج گاؤں کے لوگوں سے 300کنال سے زیادہ اراضی وگزار کرلی گئی تھی جس پر ڈویلپمنٹ مکمل ہو گئی تھی لیکن 150کنال کا کیس کورٹ میں تھا جس کی وجہ سے اتھارٹی یہ جگہ وگزار نہ کر ا سکی اب جیسے ہی کورٹ کا فیصلہ آئے گا اس پر عمل درآمد کیا جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -