عالمی میلاد کانفرنس 11اور12ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان میں ہو گی

عالمی میلاد کانفرنس 11اور12ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان میں ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)عالم اسلام کی سب سے بڑی عالمی میلاد کانفرنس 11اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہو گی۔ قائدعوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایات پر عالمی میلاد کانفرنس اور میلاد النبی ﷺکی 30 روزہ تقریبات کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں عالمی میلاد کانفرنس سمیت ملک بھر میں میلاد النبی ﷺ کے پروگرامز کو حتمی شکل دے جائیگی۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نوازگنڈاپور کی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، جواد حامد، رفیق نجم، فرح ناز، عائشہ مبشر، راضیہ نوید، ارشاد طاہر، حافظ غلام فرید، رانا محمد ادریس، علامہ سیدفرحت حسین شاہ، علامہ میر آصف اکبر، عرفان یوسف سمیت عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے اہم رہنما شرکت کرینگے۔