پاکستانی قوم کیلئے لبرل ازم نا قابل قبول ہے،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

پاکستانی قوم کیلئے لبرل ازم نا قابل قبول ہے،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کیلئے لبرل ازم نا قابل قبول ہے،پاکستان کا اسلامی تشخص ختم نہیں ہونے دینگے،داعش کی کارروائیاں خلاف اسلام ہیں، بے گناہوں کا خون بہانے والے جہادی نہیں فسادی ہیں۔اقتصادی راہداری منصوبے پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے اور چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں۔

بنگلہ دیش میں پھانسیوں کا سلسلہ انتہائی شرمناک ہے۔

پیرس حملے مغرب میں اسلام کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت کو روکنے کیلئے سازش ہے۔امریکہ اور مغرب اسلامی بیداری کی عالمی لہر سے خوف زدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوارالعلوم میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -