حکومتی پالیسیوں نے عوام کے مسائل میں اضافہ کر دیا،نذیر احمد چوہان

حکومتی پالیسیوں نے عوام کے مسائل میں اضافہ کر دیا،نذیر احمد چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما نذیر احمد چوہان نے اپنے جاری کردہ بیا ن میں کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیو ں نے عوامی مسا ئل میں بے پنا ہ اضافہ کر دیا ہے (ن) لیگ کی حکومت ہر محاذ پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے تحریک انصاف عوام کے مسا ئل حل ہونے تک اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی اور حکمران جماعت کا آخری دم تک ڈٹ کر مقابلے کر ے گی ۔
،تحریک انصاف کے کارکنو ں کے حوصلے بلند ہیں بلدیاتی انتخابات میں سرکا ری وسائل اور حکومتی مشینری کا بھرپور استعما ل کیا گیا اور کسی سطح پر الیکشن کمیشن نے اس کا نو ٹس نہیں لیا ۔