بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،صاحبزادہ حامد رضا

بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور( نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، حسینہ واجد بھارتی جلاد مودی کے جال میں گرفتار ہو چکی ہے،بنگلہ دیشی حکومت سہ فریقی معاہدہ کی پاسداری کرے،نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہورہا ، کراچی آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کو جرم قرار دینا شرمناک ہے،پاکستانی حکومت بنگلہ دیش میں پھانسیوں کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھائے۔حکومت ہر روز نئے ٹیکس لگا کر عوام کی زندگی اجیرن بنا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم المساجد پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ برطانیہ میں مسلمانوں پر حملے افسوسناک ہیں۔ مغربی ممالک میں مسلمانوں کو متعصبانہ رویوں کا سامنا ہے۔بندوق کے ذریعے شریعت نافذ کرنے کی سوچ گمراہ کن ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1