ثمینہ گھرکی کی آصف زرداری کو مقدمات سے بری ہونے پر مبارکباد

ثمینہ گھرکی کی آصف زرداری کو مقدمات سے بری ہونے پر مبارکباد

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو سابق دور حکومت میں بننے والے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں بری ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ ان پر قائم کئے گئے مقدمات جھوٹے اور جعلی تھے ۔انہوں نے لاہور کے علاقے بادامی باغ میں گزشتہ رات کولڈا سٹورج سے گیس کے اخراج سے قیمتی انسانوں کے بے ہوش ہونے کے واقعے پر کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1