تعلیم اور صحت کا معیار بہتر کرنا حکومت کی ترجیح نہیں،میاں ایوب

تعلیم اور صحت کا معیار بہتر کرنا حکومت کی ترجیح نہیں،میاں ایوب

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کا معیار بہتر بنا ناحکومت کی اولین ترجیحی ہی نہیں ہے یوں لگتا ہے کہ جیسے پنجاب حکومت کا مشن ہر بچے کو اعلیٰ تعلیم اور صحت کی سہولیات سے محروم رکھنا ہے ۔ لیکن اس کے باوجود حکومت میٹرو اورنج لائن ٹرین جیسے غیر ضروری منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کوئی بھی ملک اور قوم تب تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک وہاں پر تعلیم اور صحت کے میدان میں ہنگامی اقدامات نہیں کئے جاتے تعلیم اور صحت کی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو پرائیوٹ سکولوں میں داخل کروانے اور اپنے بچوں کا علاج معالجہ پرائیوٹ ہسپتالوں میں کروانے پر مجبور ہیں حالانکہ عوام کو یہ دونوں بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنا حکومت کا کام ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1