یوسی153میں گٹر ابل پڑے،گندا پانی گھروں میں داخل

یوسی153میں گٹر ابل پڑے،گندا پانی گھروں میں داخل

لاہور(جنرل رپورٹر) یوسی 153محلہ عنایت باغ باغبانپورہ میں سیوریج کا ناقص نظام ،گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ،گنداپانی گھروں میں داخل ہوگیا ، راہ گیروں، سکول جانے والے بچوں اور دفاتر جانے والے ملازمین کو پریشانی کا سامناکرناپڑ رہاہے ۔نمازیوں کوبھی نماز کی ادائیگی کیلئے گلی سے گزارنے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے ۔گندگی سے علاقہ میں مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوگیا ،شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ۔علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور حلقہ منتخب نمائندوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے محلہ کے سیوریج سسٹم کے مسئلے کو فی الفور حل کروایا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1