دوست کی شادی پرنشہ میں دھت پولیس اہلکاروں کی سرکاری اسلحہ سے ہوائی فائرنگ
لا ہور (خبر نگا ر )پنجاب بھرمیں شادیوں کے حوالے سے کئی طرح کے قانون موجود ہیں۔جن پرعمل درآمد کرنا ہرشہری کا قانونی اوراخلاقی فرض ہے اور اگر کوئی خلاف قانون کام کرے تو پولیس انتظامیہ ان کو لگام ڈالنے کیلئے ہروقت تیار رہتی ہے۔مگرچند روز قبل لاہور میں پولیس کے شیر جوان دوست کی شادی پر دیوانے ہو گئے۔ تھانے سے سرکاری اسلحہ اٹھایا اور پھر خوب چلایا۔ رقص و سرور کی محفل میں نوٹ نچھاور اورسرکاری اسلحہ کا سرعام استعمال کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اسلحہ اور کرپشن کے مال کے بل پر دوست کی شادی میں آئے ہوئے پولیس اہلکارقانون اورقائدے سب بھول گئے۔تھانہ غازی آباد کے اہلکاروں کو دوست ملک اکرم کی شادی میں شرکت کی دعوت ملی تو سرکاری اسلحہ تھامے پورے ٹھاٹھ کے ساتھ رسم مہندی کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ پھر کیا تھا نشے میں دھت رقص و سرور کی محفل میں خوب ٹھمکے لگائے،سرکاری گولیاں تو اندھا دھند چلائیں‘ ساتھ میں نوٹ بھی خوب نچھاور کئے۔ڈرکس کاتھا ؟قانون کے رکھوالے تووہ خود ٹھہرے۔ واضح ر ہے ایس ایچ اوتھانہ غازی آ با د عتیق ڈوگر کی ان پولیس اہلکار وں محسن ،آصف ،سلمان اور عدنان شاہ پر خصوصی شفقت علاقے بھر میں مشہور ہے۔ قانون کی دھجیاں اڑانے والے ان محافظوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔