وزیراعظم کے رشتہ دار کے گھرچوری کرنے والی ملزمائیں خانہ بدوشوں نکلیں

وزیراعظم کے رشتہ دار کے گھرچوری کرنے والی ملزمائیں خانہ بدوشوں نکلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)میاں عباس شریف کے داماد کے گھر میں لاکھوں روپے کا سامان چوری کرنے والی گھریلو ملازمائیں خانہ بدوش تھیں جبکہ انہیں کسی بھی وارنٹی لیے بغیر ہی ملازمت پر رکھا گیا تھا۔ پولیس نے ملزماؤں کی تلاش کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے خانہ بدوشوں کی بستیوں سے سراغ رسانی شروع کر دی جبکہ ملازمت پر رکھوانے والی خواتین کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق چند روز قبل گارڈن ٹاؤن کے علاقہ او رنگ ز یب بلا ک گا رڈن ٹا ؤ ن میں رہائش پذیر وزیر اعظم میا ں نو از شر یف اور وزیر اعلیٰ شہبا ز شر یف کے سگے مر حو م بھا ئی عبا س شر یف کے داماد حماد کے گھرملازماؤں نے خو اتین کو کمر ے میں بند کر کے اپنے دیگر نامعلوم سا تھیو ں کے ہمر اہ لا کھو ں روپے ما لیت کی نقد ی اور زیو رات لو ٹ لیے اور موقع سے فرار ہو گئیں تھیں ۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر شواہد اور ملزمان کے فنگر پر نٹس حا صل کئے لیکن تاحال کسی بھی مرکزی ملزم کو حراست میں نہیں لیا گیا۔تفتیشی افسر کے مطابق اس حوالے دونوں ملازمت کرنے والی لڑکیاں خانہ بدوش گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں اس حوالے سے خانہ بدوشوں کی بستیوں میں ان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق دونوں لڑکیوں کو جن خواتین کے ذریعے ملازمت پر رکھا گیا تھا ان میں سے ایک کو تو پہلے روز ہی تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا تھا لیکن اب پولیس نے اس کی باقی ساتھیوں کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے ۔یاد رہے کہ گارڈن ٹا ؤ ن پو لیس نے 2گھر یلو ملا زماؤں اور انکے سا تھیو ں کے خلا ف مقد مہ درج کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق ان ملزم لڑکیوں کو حماد کے گھر ملازمت پر رکھوانے والی نذیراں نامی خاتون نے چند پیسوں کی لالچ میں بغیر تصدیق کے ان کو نو کر ی پر رکھوایا تھا۔اور اس حوالے سے کوئی وارنٹی نہیں لی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ یہ خواتین گھروں میں لوٹ مار کرنے والے کسی گینگ کا حصہ تو نہیں تھیں ۔اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن فیصل مختار نے بتایا کہ تفتیش جاری ہے بہت جلد چوری کر نے والی لڑکیاں اور ان کے ساتھی قانو ن کی گرفت میں ہو نگے۔اس حوالے سے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے اور ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق 70 لاکھ کی اس واردات میں پولیس کی سی آئی اے سمیت 3 ٹیمیں بنا لی گئی ہیں اور دونوں ماں بیٹی کے خاکے بھی تیار کر لئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -