وزیراعظم کا زلزلہ متاثر ین کے گھروں کی تصدیق میں سست روی پر اظہار ناراضگی

وزیراعظم کا زلزلہ متاثر ین کے گھروں کی تصدیق میں سست روی پر اظہار ناراضگی

گلگت(آئی این پی ) وزیراعظم نوازشریف نے گلگت بلتستان میں زلزلے سے متاثرہ گھروں کی تصدیق کے عمل میں سست روی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متاثرہ گھروں کی تصدیق اور متاثرین میں امدادی چیکوں کی تقسیم کے عمل کو تیز کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعظم نوازشریف نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا۔ دورے میں وزیراعظم نے زلزلہ متاثرہ خاندانوں میں چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے متاثرہ گھروں کی تصدیق کے عمل میں سست روی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور متاثرہ گھروں کی تصدیق اورامدادی چیکوں کی تقسیم کے عمل کو تیزکرنے کے احکامات جاری کیے۔ زلزلے میں14افراد جاں بحق جبکہ17زخمی ہوئے تھے۔حکومت کی جانب سے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین میں6,6لاکھ روپے جبکہ زخمیوں میں ایک ایک لاکھ روپے کی امدادی رقوم تقسیم کی گئی ہیں۔اس موقع پروزیراعلٰی اورگورنر گلگت بلتستان بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے

مزید : صفحہ اول