لاہور سے کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشتگرد گرفتار ، دھماکہ خیز مواد برآمد

لاہور سے کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشتگرد گرفتار ، دھماکہ خیز مواد برآمد

  لا ہور (خبر نگا ر )سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور میں پاکستان تحریک طالبان کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار کیے گئے دہشت گردوں میں محمد یوسف ولد حاجی امیر زادہ اور انظر گل ولد حاجی جمعہ خان شامل ہیں۔دونوں دہشت گردوں میں سے محمد یوسف مانانوالہ سٹاپ نزد بیدیاں روڈ، لاہور جبکہ انظر گل مہمند ایجنسی ، چارسدہ پشاورکا رہائشی ہے۔دونوں دہشت گرد پٹھان ہیں۔یہ دہشت گرد لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو ٹارگٹ کرنے کے منصوبہ پر کام کر رہے تھے۔گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے 410گرام دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر، الیکٹرک سرکٹ اور ایک فٹ پرائما کورڈ برآمد ۔ پولیس سٹیشن سی ٹی ڈی لاہور میں ان دونوں کے خلاف مقدمہ نمبر 54/15بجرم 4/5 ESA, 7ATA/1997درج کر لیا گیااور سی ٹی ڈی کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : صفحہ اول