بلاول بھٹوسے منظور وٹو کی ملاقات، بلدیاتی انتخابات پر بریفنگ

بلاول بھٹوسے منظور وٹو کی ملاقات، بلدیاتی انتخابات پر بریفنگ

لاہور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی چےئرمین بلاول بھٹو سے کراچی میں ملاقات، پنجاب میں ہونیوالے دو مرحلوں میں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق میاں منظور احمد وٹو نے گزشتہ روز بلاول ہاؤس پیپلز پارٹی کے چےئرمین سے ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے بعد پنجاب کے دورے کی دعوت دی اور درخواست کی کہ وہ صوبے میں لمبا عرصہ قیام اورپارٹی عہدیداروں و کارکنوں سے ملاقاتیں کریں۔ میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ پارٹی چےئرمین بلاول بھٹو نے پنجاب کے دورہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے بعد پنجاب کا تفصیلی دورہ بھی کریں گے جو طویل عرصے پر محیط ہو گا۔ میاں منظور احمد وٹو نے چےئرمین بلاول بھٹو کو امیر بیگم ویلفےئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام آئندہ ہونیوالی 50 سے زائد غریبوں کی اجتماعی شادیوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر چےئرمین نے آمادگی کا اظہار کیا۔ میاں منظور احمد وٹو نے ہالہ میں مخدوم جمیل الزمان سے مخدوم امین فہیم کی وفات پر پیپلز پارٹی پنجاب کی طرف سے دلی تعزیت کی۔ انکے ساتھ سردار لطیف کھوسہ، سینیٹر اعتزاز احسن کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ، سید قائم علی شاہ، محترمہ فریال تالپور اور سندھ اسمبلی کے سپیکر، آغا سراج درانی بھی دعائیہ تقریب میں موجود تھے۔

مزید : صفحہ اول