دولت مشترکہ پارلیمنٹیرین کانفرنس بلائی جائے،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی

دولت مشترکہ پارلیمنٹیرین کانفرنس بلائی جائے،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی جو ان دنوں برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں،نے لندن میں لارڈ سپیکر بارونس ڈی سوزا اور اسپیکر ہاؤس آف کامن جان بیرکاؤ سے گزشتہ روز ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس بھی موجود تھے ۔ رہنماؤں کی جانب سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے درمیان باہمی تعاون کی بڑھتی فضا پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔رہنماؤ ں نے اتفاق کیا کہ کانفرنس اور سیمینار کے انعقاد سے دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے باہمی تعاون کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی تجویز پیش کی کہ اسلام آباد میں دولت مشترکہ کے پارلیمنٹیرین کی علاقائی کانفرنس بلائی جائے جس پر لارڈ سپیکر بارونس ڈی سوزا اور اسپیکر ہاؤس آف کامن جان بیرکاؤ نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر پاکستان کیساتھ مل کر کوششیں کرینگے۔

مزید :

صفحہ اول -