پنجاب اسمبلی میں حفاظتی ٹیکوں کیلئے سر نجوں کا سٹاک ختم ہونے اور دوران ڈکیتی قتل کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس

پنجاب اسمبلی میں حفاظتی ٹیکوں کیلئے سر نجوں کا سٹاک ختم ہونے اور دوران ڈکیتی ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کیلئے سر نجوں کا سٹاک ختم ہونے پر تحر یک التواء کار اور شیخوپورہ میں پو لیس تشدد سے ہونیوالی ہلاکت اور علامہ اقبال ٹاؤن میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ہونیوالے قتل پر توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروادےئے ہیں ۔ منگل کے روز پنجاب اسمبلی میاں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید کی جانب سے جمع کروائی جانیوالی تحر یک التواء کار میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں8ماہ سے نومولود بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کیلئے سر نجوں کا سٹاک ختم ہونے سے ہزاروں بچے حفاظتی ٹیکے نہیں لگوا سکے جس محکمہ صحت اور حکو مت کی بے حسی ہے جبکہ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پو لیس تشدد سے شیخوپورہ میں 20سالہ نوجوان کی ہلاکت اور لاہور کے علاقہ گلشن بلاک میں مزاحت پر ڈاکوؤں کے ہاتھ کار سوار کا قتل پو لیس کی ناکامی ہے اس حوالے سے ہونیوالی اب تک کی پیش رفت سے پنجاب اسمبلی کے ایوان کو آگاہ کیا جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -