پاکستان بار کونسل کے انتخابات 21 دسمبر کو ہوں گے ، شیڈول جاری

پاکستان بار کونسل کے انتخابات 21 دسمبر کو ہوں گے ، شیڈول جاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پاکستان بار کونسل نے نئے انتخابات کے لئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا، پاکستان بار کونسل کے انتخابات 21دسمبر کو ہوں گے ۔اٹارنی جنرل پاکستان سلمان بٹ نے بطور ریٹرننگ افسر پاکستان بار کونسل کے انتخابات کے لئے الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے، الیکشن شیڈول کے مطابق ممبر پاکستان بار کونسل کے لئے امیدوار 3 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جبکہ 10 دسمبر کو کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل کیا جائے گا، شیڈول کے مطابق 13دسمبر کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جائیں گے اور 21دسمبر کو پولنگ ہوگی جس میں صوبائی بار کونسلوں کے ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔شیڈول کے مطابق 31دسمبر کو پاکستان بار کونسل کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر