ریٹائرڈ سکول ٹیچر کو ترقی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

ریٹائرڈ سکول ٹیچر کو ترقی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے چیئرمین ریلوے پروین آغا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے ریٹائرڈ سکول ٹیچر کو ترقی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ریٹائرڈ سکول ٹیچر افتخار احمد کی توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ انہیں گریڈ 16 سے 17میں ترقی نہیں دی جا رہی، ہائیکورٹ نے محکمے کو درخواست گزار کی ترقی کی عرضداشت پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا ، محکمے نے عرضداشت پر فیصلہ کرتے ہوئے درخواست گزار کو سنیارٹی لسٹ سے ہی باہر نکال دیا جو سپریم کورٹ کے فل بینچ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے ،چیئرمین ریلوے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔فاضل بینچ نے قراردیاکہ بظاہرکوئی توہین عدالت نہیں ہوئی۔عدالت نے درخواست گزارکو عرضداشت پر فیصلہ دوبارہ سے ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

مزید :

صفحہ آخر -