آئی جی پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر جائزہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم

آئی جی پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر جائزہ رپورٹ پیش کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود ڈی ایس پی لیگل کیڈر کے پرموشن بورڈ کا اجلاس نہ بلائے جانے پر آئی جی پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر جائزہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار ڈی ایس پی لیگل شاہد نواز نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ڈی ایس پی لیگل کیڈر سے تعلق رکھنے والے پولیس افسروں کی ترقی کے لئے پرموشن بورڈ اجلاس نہیں بلایا جا رہا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم نامے کے بعد جنرل اور ٹریفک کیڈر کے پرموشن اجلاس تو بلا لئے گئے مگر ڈی ایس پی لیگل کے پرموشن بورڈ کا اجلاس آج تک طلب نہیں کیا جا سکا۔ایڈیشنل آئی جی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ پرموشن بورڈ کے اجلاس جلد بلایا جا رہا ہے۔جس پر عدالت نے درخواست گزار کی درخواست پر کاروائی کی ہدائت کرتے ہوئے 27نومبر کو جائزہ رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -