مسلم لیگ ن لائرز فورم کاشرجیل عدنان شیخ کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ ن لائرز فورم کاشرجیل عدنان شیخ کی حمایت کا اعلان

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )مسلم لیگ (ن)لائرز فورم نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کے عہدہ کے امیدوار شرجیل عدنان شیخ کی حمایت کا اعلان کردیا ۔بیرسٹر شرجیل عدنان شیخ کی حمایت کا اعلان سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نصیر احمد بھٹہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے عہدیداروں ظفر جوئیہ ،چودھری محمد اشتیاق ،ظفر عباس گیلانی ،زاہد ملک ،خرم تاثیر ، راشد نیازی ،حبیب خان ، فرہاد گجر، وقار رئیس ،زاہد منہاس ، جاوید قصوری ،سہیل خان ،تحسین زہرہ کاظمی سمیت وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر نصیر احمد بھٹہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل عدنان شیخ وکلاء کے ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے علاوہ اس پیشے کے تقدس کو مقدم رکھا ۔شرجیل عدنان شیخ کی صلاحتیوں سے استفادہ کرنا چاہیے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ شرجیل عدنان شیخ سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد وکلاء کی بہبود کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔اجلاس میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ولی خان مرحوم اور عظمیٰ ذکی کی والدہ مرحومہ کی ارواح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

مزید :

صفحہ آخر -