عدلیہ بچاؤ کمیٹی کا انسپکٹر اعجاز رشید کے قاتلوں کی گرفتار ی کیلئے احتجاج جاری

عدلیہ بچاؤ کمیٹی کا انسپکٹر اعجاز رشید کے قاتلوں کی گرفتار ی کیلئے احتجاج ...

لاہور(پ ر) عدلیہ بچاؤ کمیٹی کا انسپکٹر اعجاز رشید کے قاتلوں کی گرفتاری اور انسپکٹر ٹاؤن شپ عابد اعوان کی برطرفی کے لئے چھٹے روز بھی احتجاج جاری،چیئرمین عبدالرشید قریشی نے کہا کہ میر ی رہائشگاہ پر دو مرتبہ فائرنگ کی گئی لیکن پولیس کچھ نہیں کر رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو اپنی ساکھ قائم رکھنے کے لئے رشوت خور اہلکاروں کو برطرف کرنا چاہئے ،قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے سے عوا م کا پولیس پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4