پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ لگائے جا رہے ہیں، بلال یاسین

پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ لگائے جا رہے ہیں، بلال یاسین

لاہور( پ ر) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے گزشتہ روز محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب راجہ جہانگیر انور کے علاوہ ملازمین اور ایپکا یونین کے عہدیداران، پارٹی عہدیداران میاں امجد حسین بلو، خالد محمود بھٹہ اور شہزاد فاروق بھی تھے۔ افتتاح کے موقع پر ایپکا یونین کے عہدیداران نے اپنے خطاب میں صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگائے جا رہے ہیں جس سے ایک عام آدمی کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہو گا۔

اور آلودہ پانی کی وجہ سے ہیپا ٹائٹس کی پھیلنے والی بیماریوں سے چھٹکارا بھی حاصل ہو گا۔ ایپکا یونین ڈی جی پی آر کے صدر چودھری مشتاق علی نے صوبائی وزیر بلال یاسین کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبہ کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خدمت کرتے رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4