داعش جیسی تنظیمیں اسلام کو بدنام کرنے کیلئے کھڑ ی کی گئی ہیں، اکرم رضوی

داعش جیسی تنظیمیں اسلام کو بدنام کرنے کیلئے کھڑ ی کی گئی ہیں، اکرم رضوی

لاہور( خبر نگار خصوصی )انجمن طلباء اسلام کے چےئرمین مرکزی میڈیا سیل محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ داعش جیسی تنظیمیں اسلام کو بدنام کرنے کیلئے کھڑ ی کی گئی ہیں۔ پیرس حملوں کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی مہم بند کی جائے۔دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالی نا انصافیاں انتہا پسندی کا سبب بن رہی ہیں۔ داعش کی تشکیل اسلام کے خلاف گہری سازش ہے۔قوم متحد ہو کر جہاد کے نام پر ہونیوالے فساد کو روکے۔ آرمی چیف نے امریکی حکام کے سامنے پاکستان کا موقف جر أت اور بصیرت سے پیش کیاہے۔پاکستان میں داعش کو پکڑ ا جا ئے ۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اکرم رضوی نے کہا پاکستان میں داعش کوقدم جمانے سے پہلے کچلنا ہو گا۔مولوی عبد العزیز نے اسلام آباد میں دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔

مولوی عبد العزیز کو فوری گرفتار کرکے اس کے خلاف ریاست سے بغاوت کامقدمہ ر درج کرکے کیس کو فوجی عدالت میں بھیجا جائے۔ اے ٹی آئی ریاست کے باغی کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کر تی ہے۔

ل مسجد کا خطیب مولوی عبد العزیز اور اس کے مدرسہ کی طالبات نے داعش کو پاکستان میں ویلکم کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے اس پر مولوی عبد العزیز کے خلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ بنتا ہے۔

مولوی عبد العزیز کی دہشتگرد انہ کاروائیوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کا استعمال کرتے ہوئے مولوی عبد العزیز کے خلاف سخت کاروائی کرے۔مولوی عبد العزیز شریف نہیں دہشتگرد ہے وزیر داخلہ چوہدری نثار دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ ختم کریں ۔ریاست کے باغی کے حق میں بیان دینے پر وزیر داخلہ کو بھی وزارت سے ہٹایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا پاک فوج نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نا قابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔ کراچی میں مکمل امن قائم ہونے تک آپریشن جاری رہنا چاہیے۔پاکستان کو مسائلستان بنا دیا گیا ہے۔ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے وسائل سے بھر پور پاکستان مسائل سے چُور چُور ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4