پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار

  

لاہور(خبر نگار خصوصی )پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام "Strategic Leadership: A Key to Success"کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر انڈین نیشنل کانگرس کے سینئر رہنما انیل کمار شاستری ، ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور پولیٹیکل سائنس اور سنٹر کے ایم فل/پی ایچ ڈی سکالرزنے شرکت کی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا انیل کمار نے کہا کہ پاکستان آنے سے پہلے ان کے ذہن میں کئی خدشات تھے لیکن پاکستانیوں نے جس گرم جوشی اور محبت سے ان کا استقبال کیا اس پر وہ حیران ہونے کے ساتھ ساتھ خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستانی بہت خوش مزاج اور محبت کرنے والے لوگ ہیں اسی طرح انڈین عوام بھی محبت کرنے والے افراد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکو ں کی عوام کو اپنے اپنے سیاستدانوں پر ڈائیلاگ کے ذریعے تمام مسائل کے حل کیلئے دباؤ ڈالنا چاہیے اور دونوں جانب کی عوام کے درمیان روابط بحال ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سارک ممالک بھی چاہتے ہیں کہ خطہ میں خوشحالی کیلئے پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل پر امن طور پر حل کرنے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سماجی، اقتصادی اور ثقافتی انضمام خطے میں امن اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ڈائریکٹر سنٹر ڈاکٹر عنبرین جاوید نے سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز اورشعبہ سیاسیات میں جاری تعلیمی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی ۔ انہوں نے بھارتی وفد کو پاکستان اور بالخصوص پنجاب یونیورسٹی کا دوری کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -