نور سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی کے یونٹ برائے تکنیکی پالیسی اور حکمت عملی پر مبنی تقریب
لاہور( جنرل رپورٹر) نور سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی نے یونٹ برائے تکنیکی پالیسی اور حکمت عملی پر مبنی منصوبہ بندی (PSPU) اور یوایس ایڈ (USAID)کے تعاون سے اپنے پروجیکٹ کے آغاز کے لئے ایک تقریب کا انعقادکیا جس کا عنوان ’پنجاب میں صحت کے سرکاری وغیرسرکاری اقدامات کے لئے مضبوط پالیسی اور حکمت عملی پر مبنی منصوبہ بندی کا یونٹ ‘‘تھا۔ اس پروجیکٹ میںیونٹ برائے تکنیکی پالیسی اور حکمت عملی پر مبنی منصوبہ بندی، گورنمنٹ آف پنجاب اور سول سوسائٹیتنظیموں کو مدعو کیا گیا تھا جس کی مالی معاونت سمال گرانٹس اور ایمبیسیڈرز فنڈکی زیرنگرانی یوایس ایڈ (USAID) کی طرف سے کی گئی اور اس پر عمل درآمد نور سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی کی طرف سے کیا جائے گا۔ تقریب کا آغازپروجیکٹ کے تعارف سے ہوا جس کے بعد تقریب میں شریک اہم سٹیک ہولڈرز کی طرف سے تجاویزوآرا پیش کی گئیں۔ تقریب میں یونٹ برائے تکنیکی پالیسی اور حکمت عملی پر مبنی منصوبہ بندی ، محکمہ صحت اور حکومت پنجاب سے اہم گورنمنٹ آفیسرز، بین الاقوامی تنظیموں مثلاً پاتھ فائنڈر، جے ایس آئی، ای وی اے، ہینڈز( Pathfinder, JSI, EVA, HANDS)سیحکام اورغیر سرکاری اور غیر منافع بخش اداروں سے ماہرین نے شرکت کی۔
تقریب کا اختتام ڈاکٹر حسن رضااور ڈاکٹر سجاد مغل سینئیر ہیلتھ ایڈوائزر یو ایس ایڈ (USAID)ڈاکٹر امجد شہزاد۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ، ڈاکٹر زاہدہ سرور ۔ ایڈیشنل ڈائیریکٹرٹیکنیکل یونٹ برائے تکنیکی پالیسی اور حکمت عملی پر مبنی منصوبہ بندی (PSPU) مسٹرخضر گیلانی ۔ سمال گرانٹس آفس اور ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی ۔ چئیر پرسن نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طرف سیخطاب کے بعد ہوا۔ یونٹ برائے تکنیکی پالیسی اور حکمت عملی پر مبنی منصوبہ بندی (PSPU) کو اہم جگہوں پرتکنیکی معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے نور سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی ڈیویلپمنٹ پارٹنرز اور سی ایس اوز کے ساتھ مل کر ہیلتھگروپ بھی بنائے گا جویونٹ برائے تکنیکی پالیسی اور حکمت عملی پر مبنی منصوبہ بندی (PSPU)کو مل جل کر کام کرنے ، پالیسی تجزیہ میں تعاون ، اور صحت عامہ میں حکمت عملی پر مبنی منصوبہ بندی پر مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ تقریب میں یو ایس ایڈڈیلیور (USAID Deliver) سے ڈاکٹر نثار چیمہ ، یونیسیف(UNICEF) سے ڈاکٹر طاہر منظور، یو ایس ایڈ (USAID)سے ڈاکٹر حسن رضا، ٹی آر ایف پلس (TRF PLUS)سے ڈاکٹر انور جنجوعہ ، یواین پی ایف اے (UNPFA)سے ڈاکٹر بابر عالم، ڈی ایچ ڈی سی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ(DHDC)سے ڈائریکٹر پروگرام ڈاکٹر شاہد اکرم، این سی آر پی ۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی (NCRP- Khyber Medical University)سے ڈاکٹر تسلیم اختر، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمینٹ سے چیف ہیلتھ سلیم مسیح،اور امن فاؤنڈیشن اور نور فاؤنڈیشن سے سینئیر ٹیکنیکل ایڈوائزر مانیٹرنگ، ایویلیوایشن اور لرننگ ماہا رحمان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر زاہدہ سرور نے گو رنمنٹ، ورلڈ بینک اور ڈی ایف آئی ڈی (DFID) کے زیر تحت یونٹ برائے تکنیکی پالیسی اور حکمت عملی پرمبنی منصوبہ بندی (PSPU)کے چلنے والے مختلف پروگراموں کے متعلق حاضرین کو آگا ہ کیا۔ انہوں نے تکنیکی پالیسی اور حکمت عملی پرمبنی منصوبہ بندی (PSPU)کے تعلیمی انتظامات کے متوقع نتائج اور پنجاب میں صحت کی سہولیات کی تشخیص کے بارے میں بھی وضاحت کی۔ یو ایس ایڈ (USAID)کے سینئیر ہیلتھ ایڈوائزر ڈاکٹر حسن رضانے کہاکہ اگرچہ یہ بہت چھوٹی گرانٹ ہے لیکن اگر ہم اس پروجیکٹ کے ذریعہ یونٹ برائے تکنیکی پالیسی اور حکمت عملی پر مبنی منصوبہ بندی (PSPU)کواور مضبوط کر سکتے ہیں تو یہ متوقع نتائج کے ساتھ ایک بڑی کامیابی ہے۔ ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی ۔ چئیر پرسن بورڈ آف گورنرز نور انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ایڈوائزر ٹو چیف منسٹرنے کہا کہ ابھی کثیر شعبہ پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اور اداریاتی انتظامات پر اعدادوشمار قائم کرنے کے لئے ایک سے زیادہ مربوط صحت کے نظام کو دیکھنے کی ضرورت ہیجو اس کو پورا کرنے کے قابل ہیں۔ اختتامی خطاب ماہا رحمان۔ سینئیر ٹیکنیکل ایڈوائزر مانیٹرنگ، ایویلیوایشن اور لرننگ نور سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی کی طرف سے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک نہیں ہے بلکہ ایک غیر منظم ملک ہے لہذا ہمیں اس منصوبے میں سسٹیمیٹک تبدیلی لانے کے لئیقابلیت کے پیمانہ اور پائیداری کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان میں درپیش صحت عامہ کے چیلینجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اہم اقدامات کی ضرورت پر زور دیااور انہوں نے افتتاحی تقریب میں حصہ لینے پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس کی مالی معاونت سمال گرانٹس اور ایمبیسیڈرز فنڈکی زیرنگرانی یوایس ایڈ (USAID) کی طرف سے کی گئی اور اس پر عمل درآمد نور سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی کی طرف سے کیا جائے گا۔ نور سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی ایک ٹرسٹ ہے جو نور فاؤنڈیشنکے زیر سایہ کام کر رہی ہے ا ور فاطمہ میموریل سسٹم کی ایک پارٹنر ہے جوایک مکمل وسیلہ صحتہے۔نور سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی ( این سی آر پی)، فاطمہ میموریل سسٹم کا ایک تکنیکی بازو ہے جو پالیسی اینڈ سٹریٹیجک یونٹ(پی ایس پی یو) کے تعاون سے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں بالغ لڑکیوں کا غذائی سروے ، ملٹی سیکٹورل غذائی پالیسی، اسکول ہیلتھ پروگرامز کی تشخیص، اور ڈونر لائیثان کنسورشیم ، پی ایس پی یو کو پالیسی تجزیہ میں تعاون ، منصوبہ بندی ،معلوماتی تجزیہ،اورصحت عامہ میں درپیش چیلنجوں اور مسائل کی نشاندہی شامل ہیں۔