شاعر مشرق کا فلسفہ ہر شعبہ زندگی میں اپنایا جائے، عبدالحفیظ لون

شاعر مشرق کا فلسفہ ہر شعبہ زندگی میں اپنایا جائے، عبدالحفیظ لون

ٹوکیو(پ ر) فکر اقبال اپنانے سے ہی پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ٹوکیو میں نوجوانوں کی عالمی سماجی تنظیم پاکستان ویلفیئر کونسل راولپنڈی ٹوکیو کا ایک خصوصی اجلاس کونسل کے بانی و مرکزی صدر بین الاقوامی سماجی کارکن اکور روٹری کلب انٹرنیشنل کے ایوارڈ یافتہ عبدالحفیظ لون(جاپان والا) کی صدارت میں ان کے رہائش گاہ پاکستان ہاؤس میں شاعر مشرق علامہ ابال کے یوم پیدائش کے سلسلے میں منعقدہ ہوا جس میں کونسل کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار امت مسلمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ شاعر مشرق کے فلسفہ زندگی کو اپنایا جائے ہمیں چاہئے کہ ہم قائد اعظم اور علامہ اقبال کے نظریات و افکار پر نہ صرف خود عمل کریں بلکہ اپنی آئندہ نسلوں کو بھی اس پر چلنے کا درس دیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستان کی 80فیصد تعداد کو ابھی تک کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ جاری نہیں کئے گئے۔ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ محکمہ تمام ایسے ممالک جہاں پاکستانیوں کی بھاری تعداد ہے وہاں پر کیمپ قائم کر کے پاکستانیوں کو کمپیوٹرائز پاسپورٹ جاری کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4