جانکی دیوی میٹرینٹی ہسپتال کی ایم ایس کا حراساں کرنے پر " سی سی پی او "اور" محتسب کو خط

جانکی دیوی میٹرینٹی ہسپتال کی ایم ایس کا حراساں کرنے پر " سی سی پی او "اور" ...

لاہور ( کامرس رپورٹر)وفاقی حکو مت کے زیر انتظام چلنے والے جانکی دیوی جمعیت سنگھ میٹرینٹی ہسپتال کی ایم ایس نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے سٹاف کو حراساں کرنے پر " سی سی پی او لاہور"اور" محتسب برائے کام کی جگہ پر خواتین کو حراساں کیے جانے ''کو خط لکھ دیا ،ایم ایس جانکی دیوی ڈاکٹر فرح حفیظ نے موقف اختیار کیا ہے کہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کے اہلکاروں نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے میٹرینٹی ہسپتال میں داخل ہو کر فی میل سٹاف اور میریضوں کو حراساں کیا ہے جبکہ ہسپتال کی جگہ پر قبضہ کر کے خارجی گیٹ کو بند کر دیا ہے ،جسکی وجہ سے خواتین مریضوں کی بڑی دشواری کا سامنا ہے ،ایم ایس نے خط میں استدعا کی ہے کہ ہسپتال میں غیریب خواتین کو میٹرنٹی ودیگر نسوانی مسائل کے لیے طبی سہولیات دی جاتی ہیں جبکہ پولیس کی مداخلت اور غیر اخلاقی رویہ ناقابل برداشت ہے لہذا خواتین کو حراساں کرنے اور غیر قانونی قبضہ کے خلاف کاروائی کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4