مسلم و مسیحی ممالک پناہ گزینوں کوبنیادی انسانی حقوق دینے کیلئے اقدامات کریں،اسلم سہوترا

مسلم و مسیحی ممالک پناہ گزینوں کوبنیادی انسانی حقوق دینے کیلئے اقدامات ...

لاہور ( کامرس رپورٹر) مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا نے گزشتہ روزسینٹرل جیل لاہور میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل منیر شاہد کی قیادت میں مُلاقات کے لیے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی طرف سے شام،عراق اور افغانستان کے پناہ گزینوں کے مسائل کے حل کے لیے جنرل اسمبلی میں بھرپور آواز بلند کرنا اقوام عالم کی بھلائی اور امن کے لیے پاکستانی عوام کی سوچ کے عین مطابق ہے۔جس کے لیے یقیناً وہ مبارک باد کی مستحق ہے ۔لیکن یورپ سمیت تمام مسلم و مسیحی ممالک کو چاہیے کہ جن پناہ گزینوں کو اُنھوں نے اپنے ملک میں پناہ دی ہے اب اِن کو بنیادی انسانی حقوق بھی اپنے مقامی شہریوں کے برابر دینے کے لیے اقدامات کریں ۔

جس طرح پسماندگی اور غُربت کے باوجود پاکستان افغان مہاجرین کے لیے بڑی رقم خرچ کر رہا ہے ۔اِسی طرح دُنیا کے ترقی پزیر ممالک کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان کی طرح اپنے اپنے ملک میں آباد پناہ گزینوں کو اپنے شہریوں کی طرح برابر کے بنیادی حقوق فراہم کریں اور اقوامِ متحدہ میں موجود ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو چاہیے کہ وہ اقوام عالم کی توجہ پاکستان اور بھارت میں آباد مذہبی اقلیتوں کے بنیادی انسانی حقوق کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کرے اور اِس خطے سے دہشت گردی کے خاتمہ اور امن کی بحالی کے لیے موثر حکمتِ عملی اپنائی جائے کیونکہ اِس خطہ سے دہشت گردی کے خاتمہ سے ہی لوگوں کو اُن کے بنیادی حقوق مِل سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4