جعفریہ قومی موومنٹ کی یوم حسین کانفرنس
لاہور(پ ر)جعفریہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت یوم حسین کانفرنس ہال حیدر اسلام پورہ لاہور میں کانفرنس سے ممتاز عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین نے کراچی روانگی سے قبل اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسین نے اپنے خانوادے اور جانثاروں کے ساتھ ظلم و جبر کی مزاحمت کرتے ہوئے صبر و رضا کی لازوال تاریک رقم کی اسوہ شبیری ہمیں فتنہ و فساد کے مقابلے کے لئے ہمت اور حوصلہ عطا کرتا ہے۔ قتل و غارت گری میں ملوث دہشتگرد یاد رکھیں کہ ذکر حسین قیامت تک ہوتا رہے گا۔