دواخانہ کی آڑ میں افیون فروخت کرنے کے ملزم کی ضمانت خارج

دواخانہ کی آڑ میں افیون فروخت کرنے کے ملزم کی ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد جہانگیر نے ہربل دواخانہ کی آڑ میں افیون فروخت کرنے کے ملزم کی ضمانت خارج کردی۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں ہربل دواخانہ کی آڑ میں افیون فروخت کرنے والے دواخانہ کے مالک محمودعلی نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ لاری اڈا پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔علاوہ ازیں ڈرگ عدالت نے ایک دوسرے کیس میں غیررجسٹرڈ ادویات تیار کرنے کے الزام میں ملوث ذیٹا کیمیکل کمپنی شاہدرہ کے مالک نصیرزمان کی ضمانت خارج کردی۔شاہدرہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح عدالت نے جناح ہسپتال کی ادویات چوری کرکے فروخت کرنے کے الزام میں دو ملزمان الیاس اور مظہرعلی کی ضمانتیں بھی خارج کردی ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4