قحبہ خانہ چلانے کے مقدمہ میں ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور

قحبہ خانہ چلانے کے مقدمہ میں ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن نعیم عباس نے قحبہ خانہ چلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ خاتون کی درخواست ضمانت 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرکے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔استعاثہ کے مطابق تھانہ ملت پارک نے ملزمہ ثمینہ عمران کے خلاف قحبہ خانہ چلانے کے الزام میں مقدمہ نمبر441/15بجرم371-A.Bدرج کررکھا ہے ۔

گزشتہ روز ملزمہ کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تو پولیس کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ 392ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں پولیس کو مطلوب اشتہاری میر عالم کے لئے چھاپہ مارا گیا تو مذکورہ ملزمہ نے اپنے گھر میں قحبہ خانہ بنا رکھا تھا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ہے جبکہ ملزمہ کے وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے ،لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمہ کی ضمانت منظور کی جائے ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -