بے گناہوں کا خون بہانے والے انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں، علامہ ریاض

بے گناہوں کا خون بہانے والے انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں، علامہ ریاض

لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ بے گناہوں کا خون بہانے والے انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں۔ مسلمانوں کو آپس میں لڑ ا کر کمزور کیا جا رہا ہے۔مسلم حکمران امریکہ کی غلامی چھوڑ دیں۔مسلم نوجوان بندوق پھینک کر کتاب تھام لیں۔

امریکہ اپنا اسلحہ بیچنے کیلئے لڑائیوں کو فروغ دے رہا ہے۔پاکستان میں لبرل ازم کی کو ئی گنجائش نہیں۔ مسلم ممالک کی خانہ جنگی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔انقلاب نظام مصطفی ہی قوم کی آخری امید ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سودی لین دین کاخاتمہ ضروری ہے۔سیاست کو کرپٹ افراد سے پاک کر نا ضروری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4